10 جولائی، 2018، 10:58 PM

نواز شریف کے دونوں بیٹے اشتہاری قرار/ وارنٹ انٹرپول کو ارسال

نواز شریف کے دونوں بیٹے اشتہاری قرار/ وارنٹ انٹرپول کو ارسال

پاکستان کے احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزير ا‏ظم ملزم نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دے دیا جب کہ وزارت داخلہ نے وارنٹ انٹرپول کو ارسال کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزير ا‏عظم ملزم نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دے دیا جب کہ وزارت داخلہ نے وارنٹ انٹرپول کو ارسال کردیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم  ملزم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد محمد صفدر کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد اب احتساب عدالت نے نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔ احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے فوری طور پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ وارنٹ جاری ہونے کے بعد وزارت داخلہ نے مزید کارروائی کرتے ہوئے حسن اور حسین نواز کو وطن واپس لانے کے لیے وارنٹ انٹرپول کو ارسال کردیئے ہیں ۔

News ID 1882115

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha